وزیراعظم عمران خان کا ایک اور انقلابی قدم

حکومت پاکستان کا گلابی نمک کو رجسٹرڈ کروانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے گلابی نمک کو بھی دیگر پاکستانی مصنوعات کے ساتھ رجسٹرڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے حکومت پاکستان نے باسمتی چاول کو اپنی پراڈکٹ قرار دینے کے بھارتی دعویٰ کو چیلنج کردیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان نے گلابی نمک کو بھی جی آئی ٹیگ میں رجسٹرڈ کروانے کا فیصلہ کیا ہے یورپی یونین میں بھارت نے باسمتی چاول کے جی آئی ٹیگ کیلئے جو درخواست دی تھی اسے تو پاکستان نے چیلنج کیا ہی ہے بلکہ دنیا بھر میں بھارت کی جانب سے اپنے نام سے فروخت کیے جانے والے گلابی نمک کی چوری روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے عبدالرزاق داودنے کہا کہ باسمتی چاول کے جی آئی ٹیگ سے متعلق جب حکومتی فیصلہ سامنے آیا تو لوگوں نے ہمیں تجویز دی کہ گلابی نمک کے جی آئی ٹیگ کا معاملہ بھی دنیا کے سامنے رکھنا چاہیے۔
علاوزہ ازیں انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان نے گلابی نمک سمیت دیگر مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے اس گلابی نمک کو بھارت دنیا بھراپنے نام کے ساتھ فروخت کرکے یہ تاثر دے رہا تھا کہ یہ بھارت کی پراڈکٹ ہے۔
گلابی نمک پاکستان کی قسمت ہی نہیں بدل سکتا بلکہ پاکستان کودنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا ہے اسے دنیا میں ہمالین سالٹ بھی کہا جاتا ہے یہ ہماری نااہلی تھی کہ ہماری توجہ کبھی اس طرف گئی ہی نہیں تھی اور بھارت اس سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔
پاکستان نے کبھی دنیا کے سامنے یہ انکشاف نہیں کیا کہ گلابی نمک ددراصل پاکستان سے نکالا جاتا ہے اگر پاکستان ایسا کردے تو نہ صرف بین الاقوامی منڈیوں میں بھارت کی سبکی ہوگی بلکہ پاکستان کو پذیرائی بھی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں