چھوٹے چھوٹے آن لائن کاموں سے کیسے پیسہ کمائیں۔۔؟

انٹر نیٹ پر بڑے اور زیادہ آمدن دینے والے کاموں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے کام کرکے بھی آپ پیسہ کما سکتے ہیں انٹرنیٹ کی زبان میں انہیں مائیکروٹاسکنگ کہا جاتا ہے ہر چھوٹے چھوٹے کام سے آپ کو تھوڑے سے پیسے ملیں گے لیکن اگر آپ مسلسل چھوٹے چھوٹے کام کرکے پیسہ کماتے رہیں گے تو مہینے بھر میں یہ اچھی خاصی رقم ہوجائے گی۔
انٹرنیٹ کی وجہ سے آنے والی یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جس سے صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ملازمت کارواج کم ہوتا جارہا ہے اور بیشتر ادارے اب فری لانسرز سے کام لے رہے ہیں اس میں ان کی خاصی بچت ہوجاتی ہے اور کام بھی بہتر انداز میں اور تسلی بخش ہوجاتا ہے۔

آئیے آج آپ کو 10ایسی ویب سائٹس کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے آپ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔

1۔ سویگ بکس (Swagbuks)
https://www.swagbucks.com
یہ دنیا میں مائیکرو ٹاسکنگ کی مشہور ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے اس کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں نہ صرف سینکڑوں اقسام کی مائیکرو جابز موجود ہیں بلکہ معاوضے کی شرح بھی خاصی مناسب ہے اس ویب سائٹ پر آپ سادہ اور آسان کام کرکے پوائنٹس کماتے ہیں ان کاموں میں آن لائن شاپنگ،ویڈیوز دیکھنا،سروے میں حصہ لینا انٹرنیٹ پر ویب سائٹس دیکھنا اور آن لائن گیم کھیلنا شامل ہے آپ کے کمائے ہوئے پوائنٹس گفٹ کارڈز یا پھر پے پال اکاونٹ میں رقم کے طور پر منتقل کئے جاسکتے ہیں۔

2۔مائی پوائنٹس (My Points)
https://www.mypoints.com
اس ویب سائٹ کو کیش بینک شاپنگ پورٹل بھی قرار دیا جاتا ہے لیکن اس ویب سائٹ پر آن لائن گیم کھیل کر ویڈیوز دیکھ کر یا پھر سروے میں حصہ لے کر بھی کمائی کی جاسکتی ہے جیسے ہی آپ اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو ساتھ ہی ساتھ آپ کو دس ڈالر کا بونس ملتا ہے جو مائیکرو ٹاسکنگ سے ملنے والے معاوضے کے علاوہ ہوتا ہے۔

3۔ سروے جنکی (Survey Junkie)
https://www.sureyjunkie.com
اس ویب سائٹ پر رکھے گئے بیشترو سرویز کا معاوضہ بہت ہی کم ہوتا ہے البتہ اگر آپ کچھ وقت لگائیں تو یہاں سے بہتر معاوضہ دینے والے سرویز منتخب کرسکتے ہیں اور ایک گھنٹے میں بارہ ڈالر یا اس سے بھی زیادہ رقم کما سکتے ہیں۔

4۔ارن کرپٹو (EarnCrypto)
https://www.earncrypto.com
اس ویب سائٹ سے آپ چھوٹے چھوٹے کام کرکے جو کچھ بھی کماتے ہیں وہ کسی نہ کسی کرپٹو کرنسی کی شکل میں ہوتا ہے جب آپ یہاں رجسٹرڈ ہونے کے بعد سائن ان ہوتے ہیں تو اس کے فوراً بعد آپ کو اپنی پسند یا سہولت کے اعتبار سے کوئی ایک کرپٹو کرنسی منتخب کرنا پڑتی ہے ان میں سب سے مقبول ترین ایتھرئم بٹ کوائن اور رپل ہیں یہاں موجود مائیکرو جاز میں سب سے آسان کام ویڈیودیکھنے کا ہے کیونکہ اس ویب سائٹ پر ایک کے بعد ایک کرکے ویڈیو خود چلتی رہتی ہیں اس کے لیے آپ کو نیکسٹ کا بٹن بھی دبانے کی ضرورت نہیں صرف کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھ کر ویڈیوز دیکھتے رہے اور پیسے کماتے رہے اگر آپ صرف کمپیوٹر آن رکھتے ہوئے کمائی کرنا چاہتے ہیں تو ارن کرپٹو آپ کا انتخاب بن سکتی ہے۔

5۔ونڈیل ریسرچ (Vindale Research)
https://www.vindale.com/v/index.jsp
یہ بھی مائیکرو ٹاسکنگ کی ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو بنیادی طور پر سروے کے کام سے وابستہ ہے ونڈیل ریسرچ کی اچھی بات یہ ہے کہ جیسے ہی یہاں آپ کی رجسٹریشن ہوتی ہے فوراً آپ کو دو ڈالر کا بونس ملتا ہے ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ یہاں ایک ہی دن میں ایک ہی سروے کئی بار کرسکتے ہیں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ سروے کمپنی کی جانب سے آپ کو 50ڈالر تک ایک ہی دن میں مل جاتے ہیں۔

6۔ کیش کک (KashKick)
https://www.kashkick.com
شارٹ ٹاسک ویب سائٹس کے افق پر ایک دمکتا ہوا ستارہ ہے یہاں سے بھی آپ آراء سے متعلق سوالوں کے جوابات دے کر سروے فارمز پر کرکے،ویڈیوز دیکھ کر اور فری ٹرائل آفرز جیسے چھوٹے چھوٹے کام کرکے چند ڈالر کما سکتے ہیں کیونکہ یہ ویب سائٹ نئی ہے اس لئے یہاں خاصے کم کام دستیاب ہیں لیکن اس میں بڑی تیزی بھی آتی جارہی ہے۔

7۔ کلک ورکر (ClickWorker)
https://wwwclickworker.com
یہ بھی آن لائن مائیکرو جابز کی ایک نئی ویب سائٹ ہے جو بہت معقول معاوضہ بھی دیتی ہے اگرچہ یہ ویب سائٹ جرمنی سے تعلق رکھتی ہے لیکن یہاں انگلش والا حصہ بھی اچھا خاصا ہے جہاں سے آپ اچھے خاصے مائیکرو ٹاسک مل جاتے ہیں جنہیں پورا کرکے آپ مناسب کمائی کرسکتے ہیں اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونا تھوڑا مشکل کام ہے کیونکہ اس کے لیے آپ کو کچھ ٹیسٹ دینے پڑتے ہیں ان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی آپ اس کے ممبر بن سکتے ہیں اگر آپ کلک ورکر ویب سائٹ سے کمانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے ٹیکس دہندہ ہونے سے متعلق معلومات دینا ہوں گی البتہ اگر آپ ان تمام مراحل سے کامیاب ہوکر گزر گئے تو خاصی مناسب آمدن متوقع ہے یہاں فی گھنٹہ 15ڈالر تک کا معاوضہ ملتا ہے۔

8۔ ارننیلی (Earnably)
https://www.earnably.com
یہ شارٹ ٹاسک والی دوسری ویب سائٹس سے کچھ مختلف ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر آپ کوئی نہ کوئی ایپ ڈاون لوڈ کرکے پیسہ کما تے ہیں کام پر پیسے دینے کے علاوہ یہاں کا ریفرل پروگرام بھی بہترین ہے اس ویب سائٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہاں دئیے جانے والے تقریباً کام ہی بہت سادہ ہوتے ہیں مثلاًویڈیوز دیکھنا، سروے میں حصہ لینا، ریڈیو سننا اور مفت آفرز کے فارمز مکمل کرنا وغیرہ ہے یہاں بہت سارے فنکشنز دستیاب ہیں اور یہاں کا شروع کرنے پر آپ 15ڈالر فی گھنٹہ کما سکتے ہیں۔

9۔ کوائن بکس (CoinBucks)
https://www.coinbucks.com
یہ ویب سائٹ چھوٹے چھوٹے کاموں کے عوض آپ کو بٹ کوائن کی شکل میں رقم ادا کرتی ہے یہاں بھی آپ کو سروے فارمز اور فری ٹرائل آفرز والے فارمز بھرنے کے علاوہ ایپس بھی ڈاون لوڈ کرنا ہوتی ہے اس ویب سائٹ سے جو بیشتر رقم آپ کماتے ہیں وہ مفت ایپس ڈاون لوڈ کرنے پر ملتی ہے اس سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد یہاں دئیے ہوئے لنک کے ذریعے ایپ اپنے اسمارٹ فون پر ڈاون لوڈ کیجئے اسے کھولئے اور آپ کو بٹ کوائن کی شکل میں رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔
10۔ گفٹ ہلک (Gift Hulk)
https://ifthulk.me
یہ شارٹ ٹاسکس کی ایک اور آسان و مقبول ویب سائٹ ہے جو دنیا بھر سے لوگوں کو رجسٹرڈ کرتی ہے جو گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں یہاں پر بہت مزے مزے کے کام ملتے ہیں اور یہ بالکل سویگ بکس کی طرح کام کرتی ہے یہاں بھی ویڈیوز دیکھ کر رائے شماری میں حصہ لے کر آن لائن گیمز کھیل کر یاسروے فارمز پر کرکے پیسے کمائے جاسکتے ہیں اور ہاں ان کے ریفرل پروگرام کے تحت آپ اپنے دوستوں کو ممبر بنوا کرا ضافی آمدن حاصل کرسکتے ہیں اچھی بات یہ ہے کہ یہاں ہر وقت کاموں کا انبار لگا رہتا ہے۔

نوٹ: چھوٹے چھوٹے کاموں پر معاوضہ دینے والی کوئی بھی ویب سائٹ منتخب کرنے سے پہلے یہ ضرور معلوم کرلیجئے کہ وہ پلیٹ فارم ادائیگی کے معاملے میں اچھی شہرت رکھتا ہو جبکہ وہاں سے کمائے گئے پیسے آپ کے اکاونٹ میں بروقت اور بہ آسانی منتقل بھی ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں