آزاد کشمیر الیکشن 2021حلقہ، ضلع، اور نشستوں کی تعداد اور انتخابی طریقہ کار۔

آزاد کشمیر جس کا مکمل اور اصل نام آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ہے۔ یعنی کہ یہ ریاست جموں و کشمیر کی حقیقی نمائندہ حکومت ہے اگر ہم آزاد کشمیر کے رقبے کی بات کریں تو آزاد کشمیر کا جو ٹوٹل رقبہ ہے وہ 13300مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اسی طرح ریاست جموں و کشمیر کی ٹوٹل آبادی 47لاکھ ہے۔ آزاد کشمیر کی آبادی میں ٹوٹل 10اضلاع اور 19تحصلیں ہیں اور اسی طرح یہ خطہ 182یونین کونسلز پر مشتمل ہے۔ اب ہم آزاد کشمیر کی اسمبلی کے ممبران کی بات کریں تو آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران کی تعداد پہلے 49تھی جن میں 29نشستیں آزاد کشمیر 12نشستیں مہاجرین، 5نشستیں خواتین کے لیے جبکہ ایک ایک نشست علماء، مشائخ اور ٹیکنوکریٹ اور ایک سمندر پار کشمیریوں کے لیے مختص تھیں۔ آزاد کشمیر کی ایک حالیہ ترمیم کے بعد مزید چار نئے انتخابی حلقوں کو کشمیر کی اسمبلی میں شامل کیا گیا جس کے بعد کشمیر کے کل انتخابی حلقے 45ہوگئے اور اسمبلی کی نشستیں جو پہلے 49تھی وہ اب 53ہوگئی ہیں۔
آزاد کشمیر کا پالیمانی نظام حکومت ہے اور حکومت کا چیف ایگزیکٹو آزاد کشمیر کا وزیراعظم ہوتا ہے جو قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی پارٹی کا لیڈر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور کشمیر کونسل مل کر کرتے ہیں پاکستان میں صدر کے پاس تو پھر بھی کچھ نہ کچھ اختیارت ہوتے ہیں مگر آزاد کشمیر کا صدر بس ایک نمائشی سیٹ ہے اس کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہوتے۔
آزاد کشمیر کے الیکشن کمشنر کے پاس آزاد کشمیر کی کل ملاکر 25مختلف سیاسی جماعتیں ہیں جو رجسٹرڈ ہیں جو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں