بجلی پر چلنے والی پہلی منفرد کار تیار کرلی گئی۔

لندن: برطانیہ کی کار ساز کمپنی نے ایک ایسی ماحول دوست کار تیار کی ہے جو بیک وقت پٹرول اور بجلی پر چل سکتی ہے یعنی سفر کے دوران اگر آپ کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوجائے تو آپ اسے بجلی پر بھی چلا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مشہور خوبصورت لکژری اور دیگر خوبصورت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نے اب ایک ایسی ماحول دوست کار تیار کی ہے جو ڈیزل اور پٹرول دونوں پر چل سکے گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ماحول دوست گاڑیاں رواں برس کے اواخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی یہ انتہائی خوبصورت اور شروع میں پانچ مختلف رنگوں میں میسر ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی 4.1سیکنڈ میں 60میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ میں اپنا سفر کرے گی اس کے ساتھ ہی اس کی مشترکہ رفتار 430میل سے زیادہ ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ ایسی منفر د گاڑی ہوگی کہ سفر کے دوران اگر پٹرول ختم ہوجائے تو آپ اس کو بجلی پر چلا کر اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں اور جب اس گاڑی کو بجلی پر چلایا جائے گا تو فی گھنٹہ اوسط رفتار 25میل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں