فاریکس ٹریڈنگ میں بروکر سے رابطہ کیسے کریں مرحلہ وار رہنمائی۔

فاریکس ٹریڈنگ کی دنیا میں ”بروکر“ کوئی فرد نہیں بلکہ ادارہ ہوتا ہے جو کسی فاریکس ٹریڈر کو اسی کام کے لئے اپنا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور اسے ہونے والے منافع میں اپنا حصہ رکھتا ہے۔ لہذا ایسے فاریکس بروکر کا انتخاب کیجئے جس کی ساکھ اچھی ہو اور جو آپ کو مالی استحکام کی ضمانت بھی دے۔ فاریکس بروکر وہی منتخب کیجئے جس پر آپ کا اعتماد ہو۔ ایک محفوظ اور قابل اعتماد فاریکس بروکر آپ کو ذہنی اور جذباتی دباؤ سے آزاد کردیتا ہے تاکہ آپ اپنی ساری توجہ فاریکس ٹریڈنگ کی موثر حکمت عملی وضع کرنے اور اسے استعمال کرنے پر صرف کرسکیں۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایک نیا فاریکس ٹریڈ اپنے لئے بروکر کا انتخاب کیسے کرے؟انٹرنیٹ پر تو ایسے فاریکس بروکرز بھرے پڑے ہیں جن میں سے ہر ایک بہترین ہونے کا دعویدار ہے۔ اگر سب ہی بہترین ہیں تو ان میں سے کسی ایک کا انتخاب بے حد مشکل مرحلہ ہوگا۔ چونکہ آپ اس کام میں نئے ہیں، اس لئے فاریکس بروکر منتخب کرتے وقت آپ یقینا چکرا کر رہ جائیں گے۔ آپ کی سہولت کے لئے ذیل میں وہ 6اہم ترین نکات دئیے جارہے ہیں جنہیں مدنظر رکھ کر آپ اپنے لئے کسی موزوں ترین فاریکس بروکر کا انتخاب کرسکیں گے:

1۔ سیکوریٹی
2 ۔ ٹرانزیکشن/لین دین کی لاگت
3۔ رقم جمع کروانے اور نکلوانے میں آسانی
4۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی اچھی کارکردگی
5۔ آرڈر پر عمل درآمدکی رفتار
6۔ کسٹمر سروس

آپ کی مزید رہنمائی کے لیے یہاں پانچ بڑے آن لائن فاریکس بروکر ز کے بارے میں مختصراً بتایا جارہا ہے۔ مقبول ہونے کے علاوہ یہ پرانے اور منجھے ہوئے ٹریڈرز میں بھی شامل ہیں۔ یہ پانچوں کے پانچوں پلیٹ فارم قابل بھروسہ ہیں، بہترین کسٹمر سروس فراہم کرتے ہیں، اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ٹریڈرز کی مہارت بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ان کی معلومات اور مشورے بھی دیتے ہیں۔

1۔ آئی جی (IG)
https://www.ig.com/en
آئی جی پلیٹ فارم کو دنیا بھر میں ہزاروں فاریکس ٹریڈرز کا برسوں پر پھیلا ہوا اعتماد حاصل ہے، جبکہ یہ اپنے ارکان کو قابل تجارت مصنوعات کی متنوع فیہ اقسام پیش کرنے کے علاوہ بہترین رہنما، مواد، زبردست ریسرچ ٹولز، بہترین ٹریڈنگ ٹولز اور بہت ہی اچھے ریٹس بھی دیتا ہے۔ غرض فاریکس ٹریڈنگ کی دنیا میں یہ آل راؤنڈ ر ویب سائٹ اپنے ممبرز کو باکفایت محفوظ اوراستعمال میں آسان پلیٹ فارم فراہم کرنے پر سب سے زیادہ توجہ دیتی ہے جس سے مستفید ہو کر اس کے ممبرز اپنی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

2۔ سیکسو بینک (Saxo Bank)
https://www.home.saxo/
وہ فاریکس ٹریڈرز جو اتنے مالدار ہوں کہ کم از کم 10,000ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے کام کا آغاز کرسکیں،، ان کے لیے ”سیکسو بینک“ بہترین ہے۔ یہ سنجیدہ سرمایہ کاروں کیلئے ایک زبردست پلیٹ فارم ہے کیونکہ اس کی نمایاں خصوصیات میں ذہانت سے بھرپور مارکیٹ ریسرچ، بہترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم، پرکشش نرخ، ٹریڈنگ کیلئے 40سے زاہد آن لائن ٹولز اور قابل بھروسہ کسٹمر کیئر سروس شامل ہیں۔

3۔ سی ایم سی مارکیٹس (CMC Markets)
https://www.cmcmarkets.com/en/
سی ایم سی مارکیٹس کے قانونی دفاتر دنیا کے تمام بڑے مالیاتی مراکز میں موجو د ہیں۔ یہ ایک فاریکس بروکر کی حیثیت سے ٹریڈرز کو انواع و اقسام کی فائنانشیل پروڈکٹس، بہترین ریٹس اور تیز رفتار اور استعمال میں آسان پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

4۔ فاریکس ڈاٹ کام (Forex.com)
https://www.forex.com/en/
فاریکس ڈاٹ کام نے ایک فاریکس بروکر کی حیثیت سے دنیا بھر کے تجربے کار اور نئے فاریکس ٹریڈرز کی نظروں میں ایک بلند پایہ ساکھ بنالی ہے۔ اس کے بہترین فیچرز میں ایک بھرپور قسم کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم، جامع مارکیٹ ریسرچ، زبردست ریٹس اور بہترین ڈیزائن والی ایک موثر موبائل ایپ شامل ہے۔

5۔ ایکس ٹی بی (XTB)
https://www.xtb.com/int
یہ عالمی سطح پر قابل بھروسہ اور متعدد اثاثوں والا فاریکس بروکر ہے۔ اس کے قانونی دفاتر بھی دنیا کے بیشتر بڑے مالیاتی مراکز میں موجود ہیں۔ یہ اپنے ممبرز کو ایک ایسا فاریکس بروکر مہیا کرتا ہے جو انہیں بہترین ریٹس دینے کے علاوہ استعمال میں آسان پلیٹ فارم، تیز رفتار اور وسیع تر بھی معلومات فراہم کرتا ہے جو انہیں ایک منظم اور ذہین فاریکس ٹریڈر بننے میں بہت مدد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں