اب کوئی آپ کو زبردستی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا واٹس ایپ نے طریقہ بتا دیا ۔

دنیا کی مقبول ترین چیٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے نت نئے نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے نامعلوم گروپس میں ایڈ ہونے سے کیسے بچا جائے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی یہ مشکل بھی حل کردی۔

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) بین الاقوامی سطح پر مشہور میجنگ ایپ واٹس ایپ اپنی متنازعہ پالیسی کے باوجود ریکنگ میں آج بھی ٹاپ پر ہے واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے نت نئے نئے فیچرز لانچ کرتی رہتی ہے اب تک واٹس ایپ اپنے صارفین کی مشکلات کے لیے ہزاروں فیچرز دے چکی ہے مگر اس کے باوجود کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں جن کا ابھی تک صارفین کو علم نہیں ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ جب لوگ کسی کو اپنا واٹس ایپ نمبر دیتے ہیں تو کچھ دوست ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو آپ کو بتائے بغیر کسی گروپ میں ایڈ کردیتے ہیں جس وجہ سے بندہ الجھن کا شکار رہتا ہے اور ایک بے معنی اور وقت ضائع کرنے والی گفتگو کا حصہ بن جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ وہ کس گروپ میں ایڈ ہواور کس میں نہیں اس کے لیے صارف کو کرنا کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائے اور وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرے، اس کے بعد پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کے کانٹیکٹ میں موجود کون آپ کو کس گروپ میں ایڈ کر سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آپ نے کس گروپ میں شامل ہونا ہے اور کس میں نہیں مگر کوئی بھی آپ کو زبردستی کسی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں