وزیراعظم عمران خان کا موبائل کیسے ہیک ہوا پی ٹی اے نے وجہ بتا دی۔

اسرائیلی سافٹ وئیر اور اس جیسے سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے ہم نے پاکستان میں 25کمپنیو ں کو موبائل فونز تیار کرنے کے لائسنس جاری کیے ہیں تاکہ مقامی سطح پہ تیار ہونے والے موبائلز کو کنٹرو ل کرنا ہماری دسترس میں ہوگا۔
: پی ٹی اے

لاہور:تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے سائبر کرائم معاملات کو ہینڈل کرنے کے لیے سائبر سیکیورٹی اتھارٹی بنانے جارہی ہے یہ سائبر اتھارٹی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سیلنگ ہوجائے گی اور اس طرح ہم سائبر وار کے لئے تیار ہوجائیں گے پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ انکرپشن کو توڑنا مشکل ترین کام ہے اسی وجہ سے اسرائیلی سافٹ وئیر پیگاسس موبائل فون کیمرہ، مائیک، ٹرانسمیشن وغیرہ کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے پاکستان کی اپنی ایپلی کیشن تیار کرنے کی تجویز دی ہے اگر وہ تیار ہوجاتی ہے تو ہم اس طرح کے سائبر وار کا مقابلہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کا استعمال ہر لحاظ سے بڑھ چکا ہے لو گ ہر طرح کی سرگرمی واٹس ایپ پر کررہے ہوتے ہیں۔ اسرائیلی سافٹ وئیر اور اس جیسے سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے ہم نے پاکستان میں 25کمپنیو ں کو موبائل فونز تیار کرنے کے لائسنس جاری کیے ہیں تاکہ مقامی سطح پہ تیار ہونے والے موبائلز کو کنٹرو ل کرنا ہماری دسترس میں ہوگا۔
پی ٹی اے حکام نے مزید کہا کہ گوگل تمام سائبر اور نقل و حرکت کی اطلاع این ایس اے کو دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں