مٹکا بریانی اب گھر میں بیٹھ کر تیار کریں۔

افطاری کے موقع پر مٹکا بریانی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے بنانا بھی آسان ہے اور پروٹین سے بھی بھرپور غذا ہے۔ غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہے۔
اجزاء :
گوشت،چکن آدھا کلو، چاول دو پیالی، آلو پیاز اور ٹماٹر تین تین عدد درمیانے سائز کے، ایک کھانے کا چمچ لہسن کٹا ہوا، نمک حسبِ ذائقہ،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، دہی ایک پیالی، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، جائفل جوتری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، خشک آلو بخارے تین سے چار عد د، چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، کڑی پتے چند پتے، پودینہ آدھی گٹھی، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، زردے کا رنگ ایک چنگی اور کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب :
کھانے کے دو چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کراچھی طرح پھینٹ لیں۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو کنگ آئل میں سنہری فرائی کریں۔ دو ایک پیالی پانی میں ادرک لہسن، گرم مصالحہ، جائفل جلوتری، دہی، نمک، پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں اور کوکنگ آئل ملا کر پھینٹ لیں۔ اس میں گوشت کو ڈال کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں، اچھی طرح ہلائیں۔ آنچ مزید ہلکی کردیں جب گوشت نیم گل جائے تو اس میں آلوکے ٹکڑے اور زردے کا رنگ ملا ہوا دہی شامل کریں۔ آلو گلنے کے بعد اس میں فرائی کی ہوئی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے (آدھی پیالی پانی میں بھگو کر) ملا ئیں۔ ہلکی آنچ پر دم کیجئے۔ چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں، پھر نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتے ڈال کر ابالیں۔ چاولوں کو تین سے چار منٹ ابا ل کر چھان لیں۔ پھیلے ہوئے مٹی کے مٹکے میں ایک کھانے کا چمچ کوکوکنگ آئل لگائیں اور اسے گرم کرلیں۔ پھر اس میں گوشت کے مکسچر کو ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ اور پھر چاول ڈال دیں۔ اس کے اوپر دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر المونیم فوائل سے ڈھک دیں ہلکی آنچ پر 20سے 25منٹ دم کیجئے۔ جب پک جائے تو چولہے سے اتار کر مزید 15,20منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں